Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی مارش 9 ماہ کے لئے میدان سے باہر

زخمی مارش 9 ماہ کے لئے میدان سے باہر

ملبورن۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زخمیہونے کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز سے باہر ہونے والے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش اپنی چوٹ کی سرجری کرائیں گے اس کی وجہ سے  وہ تقریبا نو ماہ میدان سے باہر رہیں گے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ مارش کی چوٹ سنگین ہے ‘ انہیں اپنے کندھے کی سرجری کروانی پڑے گی۔ سرجری کی وجہ مارش  نو مہینے تک ٹیم سے باہر رہیں گے ۔ تاہم رواں سال انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ایشیز ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کا امکان ہے ۔اسٹار آل راؤنڈر مارش گزشتہ کچھ عرصہ سے کندھے کی چوٹ سے متاثر تھے ۔ ہندوستان کے خلاف  ٹسٹ سیریز میں ان کی تکلیف بڑھ گئی جس کی وجہ سے وہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے باقی دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔25 سالہ مارش کے نومبر میں ہونے والی ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کا بھرپور امکان ہے ۔ اسی کے پیش نظر مارش اس سے قبل اپنی چوٹ کی سرجری کروالینا چاہتے ہیں۔ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں میں مارش بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ انہوں نے چار اننگز میں 48  رنز بنائے جبکہ بولنگ میں انہیں صرف پانچ اوور ہی ڈالنے کا موقع ملا۔

TOPPOPULARRECENT