Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ماریا شاراپوواومبلڈن سے باہر

زخمی ماریا شاراپوواومبلڈن سے باہر

لندن ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ ماہ 15 مہینوں کی پابندی کی سزا بھگتنے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آنے والی روسی ٹینس اسٹار اپنے پاؤںکی انجری سے چھٹکارا نہیں پاسکیں اور مجبور ہوکر ایک بار پھر ٹینس سے دور ہو گئیں۔زخم کے باعث وہ ومبلڈن کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی نہیں کھیل سکیں گی۔ ماریا شارا پووا کو ومبلڈن کا وائلڈ کارڈ بھی نہیں دیا گیا۔شارا پووا کا کہنا ہے کہ ان کے دوبارہ اسکینز کرائے گئے ہیں لیکن رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں ہیں، اس لیے وہ ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔شارا پووا نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کر رہی ہیں اور جلد ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ڈچ فٹبالر سنائجر کا ملکی ریکارڈ قائم
روٹرڈیم۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)ویسلے سنائجر ہالینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ فٹبال میچز کھیلنے والے پلیئر بن گئے۔جمعہ کو اپنی 33ویں سالگرہ منانے والے سنائجر نے گذشتہ دنوں ورلڈ کپ کوالیفائر میں لگسمبرگ کیخلاف شرکت کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ہالینڈ کیلیے ان کا 131واں میچ شمار ہوا، سنائجر نے 30 اپریل 2003 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور پرتگال کیخلاف یہ میچ 1-1 سے برابر ہوگیا تھا، اس سے قبل وان ڈیر سار 130 میچز کھیل کر ملکی ریکارڈ پر قابض تھے تاہم انھوں نے اپنا ریکارڈ توڑے جانے پر سنائجر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT