Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی مرلی دورۂ سری لنکاسے باہر‘دھون کی واپسی

زخمی مرلی دورۂ سری لنکاسے باہر‘دھون کی واپسی

نئی دہلی۔17 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)اوپنرمرلی وجئے اپنی کلائی زخمی کربیٹھے ہیں جس کی وجہ سے وہ دورۂ سری لنکا سے باہر ہوگئے ہیں اوراب انکے مقام پر شکھر دھون کو معلنہ 16 رکنی ٹیم میں واپس طلب کیا گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم دورۂ سری لنکا پر 3 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 26 جولائی کو پہلے ٹسٹ سے ہوگا۔آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے آج مرلی وجئے کے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے اور دھون کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جانے کا اعلان کیا ہے۔بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ مرلی جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران زخمی ہوئے تھے انہوں نے سری لنکا کے خلاف تیاری کے ضمن میں منعقدہ مقابلے میں پھر ایک مرتبہ اپنی کلائی میں تکلیف کی شکایت کی ہے جس کے بعد انہیں دورہ سے باہر کیاگیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہوسکیں۔دھون جوکہ ہندوستانی ونڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں انہیں ابتداء میں سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایاگیا تھا تاہم اب انہیں متبادل کے طورپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT