Saturday , July 29 2017
Home / جرائم و حادثات / زخمی مزدور کی علاج کے دوران موت

زخمی مزدور کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک ادارے کی مبینہ لاپرواہی کے سبب مزدور ہلاک ہوگیا۔ پولیس مادھاپور ذرائع کے مطابق 26 سالہ عبداللہ حسین جو پیشہ سے ویلڈر لوہے کی وزنی سلاخ کی آڑ میں آکر فوت ہوگیا ۔ عبداللہ حسین مسجد گلی خانہ پیٹ علاقہ کا ساکن اور ریاست آسام کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں ایک کنویشن میں کام کر رہا تھا ۔ گذشتہ دنوں کام کے دوران بغیر کسی احتیاط کے یہ شخص لوہے کی وزنی سلاخ کو عمارت کی بلندی پر منتقل کرنے کے دوران اسی وزنی سلاخ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT