Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ڈومینی ویسٹ انڈیز کے خلا ف میچ سے باہر

زخمی ڈومینی ویسٹ انڈیز کے خلا ف میچ سے باہر

ناگپور ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی ہمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں، جو جمعہ 25 مارچ کو مقرر ہے۔ ڈومینی افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوئے، جس کے باعث وہ فیلڈنگ چھوڑ کر باہر چلے گئے اور میچ مکمل نہیں کر پائے تھے۔ ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ وہ (ڈومینی) فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری کے قریب گیند کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوئے۔ تاہم محمد موسیٰ اُن کی جلد صحت یابی کیلئے پرامید دکھائی نہیں دیئے۔ تاہم موسی جی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ڈومینی کی جگہ دوسرے کھلاڑی کی شمولیت کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کی جگہ اسکواڈ میں کسی اور کو شامل کئے جانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل مکمل طورپر فٹ ہوکر جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ کرس گیل سری لنکا کے خلاف میچ میں تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے وقت پر نہ آسکے تھے۔ تاہم اُن کی جگہ اینڈرے فلیچر نے اننگز کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT