Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی گونارتنے ہندوستان کے خلاف سیریز سے باہر

زخمی گونارتنے ہندوستان کے خلاف سیریز سے باہر

گال۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹر اسیلا گونارتنے انگوٹھے میں فریکچر کے سبب ہندوستان کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ہندوستان کے خلاف گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن جہاں ہندوستانی بیٹسمینوں نے سری لنکائی بولرز کی خبر لیتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے وہیں انہیں گونارتنے کے زخمی ہونے سے ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔میچ کے پہلے سیشن کے دوران دوسری سلپ میں شکھر دھون کا کیچ لینے کی کوشش میں وہ زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔تکلیف کی شدت کو دیکھتے ہوئے ان کو ہسپتال منتقل کر کے ایکسرے کیا گیا جہاں ان کے انگوٹھے میں متعدد فریکچر کا انکشاف ہوا اور کولمبو میں ان کے انگوٹھے کی سرجری ہو گی۔سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے منیجر اسانکا گروسنہا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر ممکنہ طور پر چار ہفتوں کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔

پی سی بی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید
کراچی ۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لاہور میں حال ہی میں ہوئی دھشت گردی کی واردات کے بعد سری لنکا نے پاکستان کے دورہ سے انکار کردیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی پر امید ہے کہ ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ورلڈ الیون کو چھ ہفتے بعد بارہ ستمبر سے دورہ کا آغازکرنا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا سیریز منظوری کے لئے کرکٹ سری لنکا کے پاس ہے۔ تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی ورلڈ الیون کے دورے کے لئے پی سی بی کو اجازت نہیں دی ہے۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان شدید ترین خدشات سے دوچار ہے۔ چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ اب اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کی سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ دو ٹسٹ ابوظہبی اور دبئی میں ہوں گے۔ جبکہ پانچ ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT