Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / زراعتی سائنس سے اناج کی پیداوار میں اضافہ:رادھاموہن

زراعتی سائنس سے اناج کی پیداوار میں اضافہ:رادھاموہن

نئی دہلی۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے لئے ہندستانی زرعی تحقیقی کونسل (آئی سی اے آر) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 1951 سے لے کر اب تک ملک کے اناج کی پیداوار میں تقریبا پانچ گنا، باغبانی کی پیداوار میں 9.5گنا ، ماہی پیداوار میں 12.5 گنا، دودھ کی پیداوار میں 7.8 گنا اور انڈے کی پیداوار میں 39گنا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے آج یہاں آئی سی اے آر کے 88 ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے مشکل چیلنجوں کے باوجود 87 برس کے اپنے اب تک کے دور میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں زراعت کی ترقی میں سنگ میل کہا جا سکتا ہے ۔ کھیتی باڑی میں پیداوری اور آمدنی میں اضافہ، انسٹی ٹیوٹ کی تعمیرات، انسانی وسائل، نئی تکنیک کو فروغ، زراعت جیسے شعبوں میں آئی سی اے آر نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت، پانچ برسوں میں کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ بجٹ میں زراعت کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں کسانوں کو قابل برداشت شرح سود پر قرض فراہم کرنے ، بیجوں اور کھاد کی یقینی فراہمی، آبپاشی سہولیات میں اضافہ، مٹی صحت کارڈ کے ذریعے پیداوری کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT