Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / زراعت سے متعلق مسائل کے حل کا مطالبہ

زراعت سے متعلق مسائل کے حل کا مطالبہ

تلنگانہ تلگودیشم کاکمشنر ایگری کلچر کے دفتر کا محاصرہ
حیدرآباد، 10جولائی (یواین آئی) زراعت سے متعلق مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں اور کارکنوں نے شہر حیدرآباد کے بشیر باغ کے قریب واقع کمشنر اگری کلچر کے دفتر کا محاصرہ کیااور زراعت سے متعلق مسائل کے حل پر زور دیا۔ا س موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے پارٹی لیڈر آرچندرشیکھرنے الزام لگایا کہ حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔کسان، خراب صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔اس مسئلہ پر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی تیسری مرتبہ احتجاج کر رہی ہے ۔اس مسئلہ پر حکومت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔نقلی تخم کی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوبینکس قرضہ جات نہیں دے رہے ہیں اور ان کے پرانے قرضہ جات کی معافی بھی نہیں کی گئی ہے ۔ہر ضلع میں نقلی تخم کی کمپنیاں قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT