Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / زراعت کو مزید فائدہ مند بنانے اے پی حکومت کی توجہ

زراعت کو مزید فائدہ مند بنانے اے پی حکومت کی توجہ

انرجی ایفیشینسی اسکیم پر عمل درآمد کرنے حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ /20 مارچ (این ایس ایس) دیہی معیشت کو بہتر بنانے اور زراعت کے شعبہ کو کسانوں کے لئے مزید فائدہ مند بنانے کے سلسلہ میں اس کی کاوشوں کے حصہ کے طور پر حکومت آندھراپردیش نے ایک اور بڑی انرجی ایفیشینسی اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد موجودہ غیر کارکرد پمپ سیٹس کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ انرجی ایفیشنٹ فائیو اسٹار ریٹیڈ پمپ سیٹس کسانوں کو مفت فراہم کرنا ہے چنانچہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جنہوں نے اس مسئلہ کو قبل ازیں وزیراعظم اور مرکزی مملکتی وزیر برقی پی گوئیل کے سامنے ان کے حالیہ دورہ نیلور کے دوران اٹھایا ہے ۔ اگریکلچر ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ پروگرام پر موثر عمل درآمد کے لئے محکمہ برقی کو ایک پانچ نکاتی حکمت عملی روبعمل لانے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ حکومت موافق کسان ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے زیادہ ہمارے لئے کوئی کام اہم نہیں ہے ۔ اجئے جین پرنسپال سکریٹری محکمہ برقی نے بتایا کہ چیف منسٹر نے محکمہ برقی کو ہدایت دی ہے کہ اس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلئے مختصر مدتی اور طویل مدتی اقدامات شروع کئے جائیں ۔ حکومت کسانوں کو 50 ہزار روپئے مالیتی انرجی ایفیشینٹ پمپ سیٹس مفت فراہم کرنے پر غور کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT