Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / زرعی بحران سے نمٹنے مرکز سے 5 ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ

زرعی بحران سے نمٹنے مرکز سے 5 ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی بجٹ کی تیاری کے دوران ہی 100 سے زیادہ شہری سماج کے ارکان نے آج مرکزی وزیر ارون جیٹلی سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر مزید 5 ہزار کروڑ روپئے مہاتما گاندھی دیہی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت جاری کرے تاکہ ملک میں زرعی بحران سے نمٹا جاسکے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ایک کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے تنظیم کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ مابعد بجٹ تخمینوں اور دیہی روزگار طمانیت اسکیم کے تحت مختص کی جانے والی رقم بروقت ادا کی جائے تاکہ یہ امداد افراط زر کا شکار نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قانون کے مطابق ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT