Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / زرعی شعبہ کو ترقی سے ہی پیداوار میں اضافہ ممکن : کانگریس

زرعی شعبہ کو ترقی سے ہی پیداوار میں اضافہ ممکن : کانگریس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں اصل اپوزیشن نے آج کہا کہ ریاست میں زرعی شعبہ کو ترقی دی جائے تو پیداوار میں دو ہندسی ترقی ہوسکتی ہے ۔ کانگریس رکن جی چنا ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت میں زرعی شعبہ کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا ۔ قانون ساز اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے چنا ریڈی نے کہا کہ زرعی علاقہ ( کاشت والے ) دن بہ دن گھٹتے جارہے ہیں اس سے فصلوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے ۔ اس سال بجٹ میں زرعی شعبہ کے لیے 5299 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ آخر اس بجٹ میں زرعی شعبہ کو نظر انداز کیوں کیا گیا ۔ اور گذشتہ سال یہ بجٹ 6600 کروڑ روپئے کا تھا اب اس میں کمی کی گئی ہے ۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ اس نے پیداوار میں دو ہندسی ترقی حاصل کی ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب زرعی شعبہ کو ترقی دی جائے ۔تلنگانہ کی زرعی علاقوں میں پیداوار کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومت نے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ بجٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت زرعی شعبہ کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT