Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / زرعی شعبہ کو دن میں 9 گھنٹے برقی سربراہی اسکیم پر نظر ثانی اجلاس

زرعی شعبہ کو دن میں 9 گھنٹے برقی سربراہی اسکیم پر نظر ثانی اجلاس

جی رگھوماریڈی ، سی ایم ڈی کی تمام ضلع صدور کو فروری 2016 تک ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پبلک ریلیشنس آفیسر ایس پی ڈی سی ٹی ایل کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ نے یوم آزادی تقاریب کے موقع پر تلنگانہ ریاست میں زرعی شعبہ کو دن کے اوقات میں 9 گھنٹے برقی سربراہی کا اعلان کیا ۔ سری جی رگھوماریڈی چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے کہا مارچ 2016 سے دن کے اوقات میں 9 گھنٹے برقی سربراہی کے انتظامات کے لیے وہ پابند ہیں ۔ اسکیم کی اصل خصوصیات میں اسکیم کے لیے جملہ بجٹ 648.22 کروڑ روپئے ہے ۔ اس سلسلے میں سی اینڈ ایم ڈی / ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے 17 اگست کو نظر ثانی اجلاس تمام سی جی ایمس ، ایس ایز اور ڈی ایز / آپریشن محبوب نگر ، میدک ، نلگنڈہ اور رنگاریڈی اضلاع کے ساتھ منعقد کیا ۔ میٹرئیل کے سپلائی فلو کا منصوبہ ستمبر 2015 تا دسمبر 2015 ہے ۔ سری جی رگھوما ریڈی نے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈس کو ایکشن پلان فروری 2016 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مزید ہر پیر کو نظر ثانی اجلاس کاموں کی پروگریس پر منعقد ہوتے رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT