Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / زرعی شعبہ کیلئے بلاوقفہ برقی سربراہی

زرعی شعبہ کیلئے بلاوقفہ برقی سربراہی

ضلع میدک اور کریم نگرمیںآج سے برقی کٹوتی نہیں ہوگی
حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے زرعی مقصد کیلئے کسانوں کو کسی وقفہ کے بغیر برقی سربراہ کرنے کے مقصد سے موثر اقدامات کا آغاز کیا ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر ابتدائی طور پر تجرباتی اساس پر تلنگانہ کے دو سابق اضلاع (متحدہ اضلاع) ضلع میدک اور ضلع کریم نگر میں کسی کٹوتی کے بغیر بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے کیلئے انتخاب کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ضلع میدک میں آج نصف شب سے اور ضلع کریم نگر میں کل 17 جولائی کی نصف شب سے ہی کسانوں کو زرعی مقاصد کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی اور کسی بھی نوعیت کی برقی کٹوتی نہیں رہے گی۔ اسی دوران ڈائریکٹر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل جئے سرینواس ریڈی نے بتایا کہ فی الوقت تلنگانہ میں بلاوقفہ 9 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے لیکن کسانوں کو درپیش بعض مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے زرعی مقاصد کیلئے کسانوں کو بلاوقفہ مسلسل 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ اضلاع کے عہدیداران برقی کو ضروری ہدایتیں بھی دی گئی ہیں اور ان عہدیداروں نے اپنے اضلاع میں کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ زرعی اغراض کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے حکومت کے فیصلہ پر کسانوں نے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT