Friday , March 31 2017
Home / سیاسیات / زرعی قرض کی معافی مودی کا جھوٹا وعدہ ‘ راہول

زرعی قرض کی معافی مودی کا جھوٹا وعدہ ‘ راہول

سیتاپور ( یو پی ) 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں کو جاری رکھا ہے اور کہا کہ زرعی قرضوں کی معافی ان کے کئی جھوٹے وعدوں میں ایک ہے ۔ راہول نے لیہر پور میںایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور زرعی قرضہ جات معاف کرنے کا وعدہ بھی ان کا اسی طرح کا وعدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ ان مسائل کا جائزہ لیں جو انہوں نے نوٹ بندی کی وجہ سے غریبوں کیلئے پیدا کئے ہیں۔ انہیں اپنے من کی بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ میک ان انڈیا پر بھی مودی کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جو فون بھی استعمال کر رہے ہیں وہ چین کے بنائے ہوئے ہیں اور ہندوستانی پیسہ وہاں جا رہا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی اشیا چین میں فروخت کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اقتدار میں کوئی روزگار فراہم نہیں کیا گیا اور نہ 15 لاکھ روپئے غریبوں کے اکاؤنٹ میں آئے ۔ اس کی بجائے 1.40 لاکھ کروڑ روپئے کے قرضہ جات سے صرف 50 کارپوریٹ گھرانوں کو فائلدہ پہونچایا گیا ہے جبکہ یہ رقم غریب کسانوں کی فلاح پر خرچ کی جاسکتی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT