Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین و ڈائرکٹرس کی حلف برداری

زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین و ڈائرکٹرس کی حلف برداری

کسان اور محنت کش طبقہ کے حق میں کام کرنے پر زور ، محمد محمود علی ، ٹی ہریش راؤ دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔23ڈسمبر(سیاست نیوز)نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے حیدرآباد زرعی مارکٹ یارڈ کمیٹی کے تمام نو منتخبہ عہدیداروں کو کسانوں اور محنت کش طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کا قیام ہی انصاف کی بنیا دپر ہوا ہے اور مجھے امید ہے حیدرآباد زرعی مارکٹ یارٹ کمیٹی کے تمام ذمہ داران محبو ب گنج مارکٹ میں خدمات انجام دینے والے کسان او رمحنت کش طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میںایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔آج یہاں حیدرآباد زرعی مارکٹ یارڈ کمیٹی چیرمن کی حیثیت سے محترمہ شاہین افروز اور‘ وائس چیرمن سایہ بھونیشواری ‘ کے علاوہ ڈائرکٹرس کی حیثیت سے پروین کمار راہل ‘ پرشتم ریڈی‘ رام موہن رائوکی حلف برداری تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس تقریب میںریاستی وزیر ٹی ہریش رائو‘رکن قانون ساز کونسل وچیف وہپ کونسل پی سدھاکر ریڈی ‘ جناب اعظم علی خرم انچارج اسمبلی حلقہ ملک پیٹ وٹی آرایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری ‘ صوفی سلطان قادری ‘ محمد ظہورالدین ‘ میرعنایت علی باقری ‘ منور علی خان پرویز‘وسوندھر ا ریڈی‘ ستارگلشنی‘ محمدشریف الدین ‘ محمد مسیح اللہ‘ ارشد علی خان ‘ایم اے ذیشان کے بشمول سینکڑوں کی تعداد میںٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے بھی اس تقریب میںشرکت کی ۔ جناب محمد محمودعلی نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد مارکٹ یارڈ کمیٹی چیرمن کی حیثیت سے شاہین افروز کا انتخاب خوش آئند اقدام ہے جس کی وجہہ سے ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین میںایک حوصلہ پید اہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی دوراندیش سونچ اور وزیر ٹی ہریش رائو کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے دیگر سینئرقائدین کے ساتھ بھی انصاف ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ایسے کئی سینئر اقلیتی قائدین ہیں جنھوں نے پارٹی کی ترقی اور علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میں ہمارے سربراہ کے چندرشیکھر رائو کے شانہ بہ شانہ چل کر ساتھ دیا ہے ۔ کے سی آر کی قیادت میںہماری متحدہ جدوجہد کے نتیجے میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آئی اور ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار بھی ملا‘ او رمستقبل میںپارٹی کے تمام سینئر اقلیتی قائدین کے ساتھ بھی انصاف ضرور ہوگا۔جناب محمد محمودعلی نے حیدرآباد زرعی مارکٹ یارڈ کمیٹی کے تمام ذمہ داران کو دل کی گہرائیو ںسے مبارکباد پیش کی۔ ریاستی وزیرہریش رائو نے بھی اپنے خطاب میںکمیٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نومنتخبہ چیرمن شاہین افروز کی پارٹی کے تئیں لگائو کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک پوری ریاست میںچھ مارکٹ یارڈ کمیٹیوں کاچیرمن مسلمانو ں کو مقرر کیاگیا ہے جنھوں نے علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میں ہماری پارٹی قیادت کے ساتھ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ٹی ہریش رائو نے کہاکہ پارٹی سربراہ اور چیف منسٹر کے سی آر پارٹی میںاقلیتوںکو کبھی نظر انداز نہیںہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مقصد حیدرآباد زرعی مارکٹ یارڈ کمیٹی سے رجوع ہوکر اپنی فصل فروخت کرنے والے کسانو ںکو معقول معاوضہ فراہم کرنا ہے اور اس کے لئے موثر اقدامات بھی حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے ہیں۔ جناب اعظم علی خرم نے چیف منسٹر او روزیر ہریش رائو کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ملک پیٹ اسمبلی حلقہ میںواقع شہر حیدرآباد کی مارکٹ کے لئے ایک اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو چیرمن کمیٹی مقرر کیا ہے۔ چیرمن مارکٹ کمیٹی محترمہ شاہین افروز نے وعدہ کیا کہ وہ کے سی آر ‘ جناب محمد محمودعلی اور وزیرہریش رائوکے بھروسہ کو کبھی ٹھیس پہنچنے نہیںدیں گی اور خالص محنت کش طبقے کی خدمت کی غرض سے مارکٹ کمیٹی چیرمن کی خدمات انجام دیں گی ۔قبل ازیں ریاستی وزیر ہریش رائو کی جانب سے کمیٹی کے تمام نومنتخبہ ذمہ داران کو تہنیت پیش کی گئی اور حلف بھی دلایا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT