Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / زرعی پمپس اور پنکھوں کی دو نئی اسکیمات کا آج آغاز

زرعی پمپس اور پنکھوں کی دو نئی اسکیمات کا آج آغاز

نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کل دو نئی اسکیمات کا آغاز کررہی ہے جن میں توانائی کی بچت کرنے والے اسمارٹ اگریکلچر پمپس شامل ہیں۔ اس کے نتیجہ میں 20 ہزار کروڑ روپئے کی سبسیڈی رقم کی بچت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور اسکیم کے تحت توانائی کی بچت کرنے والے پنکھے فراہم کئے جائیں گے جس کا مقصد صارفین کے برقی بلز میں سالانہ 700 روپئے کی بچت کرنا ہے۔ کوئی بھی کسان سِم سے مربوط زرعی پمپ کو گھر بیٹھے موبائیل فون کے ذریعہ استعمال کرسکتا ہے۔ وزیر توانائی پیوش گوئل کل آندھراپردیش میں اِس اسکیم کا آغاز کریں گے۔ یہ زرعی پمپس اسمارٹ کنٹرول پیانل اور سِم کارڈ سے مربوط رہیں گے جس کے تحت کسانوں کو گھر بیٹھے اپنے موبائیل فون کے ذریعہ پمپس کھولنے اور بند کرنے کی سہولت رہے گی۔ اسی طرح نامور کمپنیوں جیسے اوشا اور بجاج کے 50 واٹس کے سیلنگ فیان 60 روپئے ماہانہ ای ایم آئی اور 1250 روپئے یکمشت ادائیگی پر فراہم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT