Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ مقابلے

زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ مقابلے

ڈھاکہ۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف تین ونڈے اور دو ٹوئنٹی 20مقابلے کی سیریز کھیلے گا ۔ جیسا کہ آسٹریلیا نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اپنا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کیا ہے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف اس سیریز کو منظوری دی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے مذکورہ مقابلوں کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے 2نومبر کو ڈھاکہ پہنچے گی اور شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ونڈے اور دو ٹوئنٹی 20مقابلے کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7‘ 9 اور 11نومبر کو ونڈے مقابلے اور 13 اور 15نومبر کو ٹوئنٹی 20مقابلے ہوں گے ۔
پاکستان کی ایشیا کپ میں شرکت کی ہنوز امید
کوچی۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی جانب سے بلائنڈ ایشیا کپ میں شرکت سے دستبرداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیرالا میں کرکٹ اسوسی ایشن فار بلائنڈ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جنوری میںمنعقد شدنی ٹورنمنٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی ۔ اسوسی ایشن کے نائب صدر راجنیش ہینری نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ کھیل کیلئے مایوس کنہے لیکن ہم کو امید ہے کہ پڑوسی ملک کی ٹیم ٹورنمنٹ میں شرکت کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT