Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے آسان حریف نہیں : آفریدی

زمبابوے آسان حریف نہیں : آفریدی

کراچی ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ اس نے حالیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آج رات زمبابوے روانہ ہوئی ، جہاں وہ 27 اور 29 ستمبر کو دو ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔ اس کے بعد اظہر علی کی قیادت میں زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ایسا فارمیٹ ہے جس میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ ایک بارکھیل آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو پھر واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT