Friday , August 18 2017
Home / دنیا / زمبابوے صدر کو ٹوپی بھیجنے میں کوتاہی پر یونیورسٹی اہلکار معطل

زمبابوے صدر کو ٹوپی بھیجنے میں کوتاہی پر یونیورسٹی اہلکار معطل

ہرارے۔ 31 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کی یونیورسٹی کے ایک عہدیدار کو اس لئے معطل کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے صدر رابرٹ موگابے کے لئے  غلط ناپ کی گریجوایشن کیپ بھجوائی تھی۔ مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے نائب رجسٹرار تاکاویرا کی اس کوتاہی سے یونیورسٹی کو شرمندگی اُٹھانی پڑی۔  انھوں نے 92 سالہ صدر موگابے کے لئے  ایسی ٹوپی بھجوائی جو ان کے سر کے لئے بہت چھوٹی تھی۔ تاکاویرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ صدر کے دفتر سے اس بارے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صدر موگابے کا ممکنہ غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے  از خود کیا گیا ہے۔ گذشتہ برس کی تقریب میں بھی صدر کے خطاب کے دوران محسوس کیا گیا کہ گریجوایشن کیپ صدر کے سر پر پوری نہیں آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال بھی صدر کے لئے  نئی ٹوپیاں بنوائیں گئیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرائیور ناپ کے لئے  ٹوپیاں لے کر آیا تھا لیکن صدر کے محافظوں نے اسے باہر سے ہی لوٹا دیا۔ اسی کا نیتجہ تھا کہ دو اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں صدر کو ایک بار پھر اپنے سر سے چھوٹی ٹوپی پہننی پڑی۔ تاکاویرا یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو ملک کی لیبر کورٹ میں چیلنج کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT