Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے نے سری لنکا کو پھر شکست دی

زمبابوے نے سری لنکا کو پھر شکست دی

ہمبنٹوٹا 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دورہ سری لنکا پر زمبابوے نے ایک اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے گئے چوتھے ونڈے میں ڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت 4 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کو 2-2 سے برابر کردیا ہے اور سیریز کا فیصلہ آخری ونڈے کے ذریعہ ہوگا۔ سری لنکا نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین ڈک ولا کی 116 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں زمبابوے کو 31 اوورس میں 219 رنز کا نشانہ دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے 29.2 اوورس میں 219/6 اسکور بناتے ہوئے 10 گیندیں قبل ہی کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے لئے ایرون نے 55 گیندوں میں ناقابل تسخیر 69 رنز اسکور کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT