Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے پھر بے حال، پاکستان خوشی سے نہال

زمبابوے پھر بے حال، پاکستان خوشی سے نہال

Pakistan players celebrate their series victory during the second of two T20 cricket matches between Pakistan and hosts Zimbabwe at Harare Sports Club, ON September 29, 2015. AFP PHOTO / JEKESAI NJIKIZANA (Photo credit should read JEKESAI NJIKIZANA/AFP/Getty Images)

آفریدی زیرقیادت ٹیم کی دوسرے ٹی 20 اور سیریز میں بھی کامیابی ۔ اکمل اور عماد کو اعزازات
ہرارے ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے پھر بے حال،  پاکستان خوشی سے نہال، اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستانیوں کے نام ہو گئی۔ دو میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 15رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0سے جیت لی۔ گزشتہ روز یہاں  شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نتیجہ اس مرتبہ بھی گزشتہ مقابلے سے کچھ مختلف نہ تھا۔ پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھے اوور میں احمد شہزاد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مختا احمد کی جگہ کھیلنے والے محمد حفیظ بھی جلد ہی 17 رنز بنا کر جونگوے کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔ اس موقع پر شعیب ملک اور صہیب مقصود نے اننگز سنبھالی اور 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم شعیب اور صہیب (26) یکے بعد دیگر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان نے 16رنز بنائے۔ کپتان آفریدی صرف دو رنز بناسکے اور اس طرح پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 136/6 اسکور کرپائی۔ عمر اکمل 38 پر ناٹ آؤٹ رہے اور آخرکار ’مین آف دی میچ‘ قرار پائے۔ عماد وسیم (13) دیگر ناٹ آؤٹ بیٹسمن رہے۔جواب میں زمبابوے کوشروع سے ہی مشکلات کا سامنا ہوا اور چھ اوورز میں اسکور 24/4 ہوچکا تھا۔ تاہم سکندر رضا اور شان ولیمز نے 60 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ جیتنے کی امید قائم رکھی لیکن وکٹ پر سنبھل جانے کے بعد سکندر پاکستانی بولر عمران خان جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ میزبان کپتان ایلٹن چگمبورانے عمران کو دو چھکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کئے لیکن محمد عرفان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا اوریوں زمبابوے 121/7 تک محدود رہا۔ ولیمز 40 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عرفان اور عمران نے دو، دو وکٹیں حاصل کئے۔اکمل کو میچ ایوارڈ جبکہ عماد کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستا ن نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT