Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کو آخری دن 7 وکٹ اور سری لنکا کو218 درکار

زمبابوے کو آخری دن 7 وکٹ اور سری لنکا کو218 درکار

کولمبو ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان یہاں کھیلا جارہا واحد ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ کل مقابلہ کے آخری دن زمبابوے کو میزبان ٹیم کے خلاف ایک تاریخی کامیابی کیلئے 7 وکٹیں حاصل کرنی ہیں جبکہ سری لنکائی ٹیم 218 رنز اسکور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ چوتھے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو سری لنکائی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن اسے کامیابی کیلئے ہنوز 200 سے زائد رنز اسکور کرنے ہیں۔ کوسل منڈیز 60 رنز بنا کروکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں زمبابوے نے آل راونڈر سکندر رضا کی پہلی ٹسٹ سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 377 رنز اسکور کئے ہیں۔ سکندر نے 205 گیندوں میں 9چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں 127 رنز ایسے وقت کھیلی جب ٹیم 59/5 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT