Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کو شکست ، افغانستان مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

زمبابوے کو شکست ، افغانستان مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

ناگپور۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی ٹیم نے اج یہاں کھیلے گئے گروپ بی کوالیفائنگ کے فائنل میں زمبابوے کو 59 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹی۔ 20 کے اصل راؤنڈ میں داخل ہوگئی۔ ’’کرو یا مرو‘‘ اہمیت کے حامل اس فیصلہ کن میچ میں سخت جان افغانوں نے 20 اوورس میں پہلے 186 رنز بناتے ہوئے حریف زمبابوے کو کھیل کے تمام شعبوں میں بُری طرح پچھاڑ دیا۔ ان کی بولنگ بھی جارحانہ رہی جس کے نتیجہ میں زمبابوے کی ٹیم 19.4 اوورس میں محض 127 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح افغانستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے تمام تین میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قبل ازیں افغان ٹیم نے اسکاٹ لینڈ اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ سوپر 10 کیلئے افغانستان بھی انگلینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگئی ہے، جہاں اس کا پہلا مقابلہ 17 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں ہوگا۔ افغانوں نے اپنی اننگز کے آخری 10 اوورس میچ پر غلبہ حاصل کرلیا۔ محمد بنی نے 32 گیندوں میں 52 رنز اور سمیع اللہ شنواری نے 37 گیندوں میں 43 رنز بنایا۔ ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی رفاقت میں اپنی ٹیم کیلئے 98 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد نبی 2 چھکے اور 4 چوکے، سمیع شنواری نے ایک چھکہ اور ایک چوکہ حکایات افغان ٹیم جو پہلے 10 اوورس میں 73 رنز بنائی تھی، دوسرے 10 اوورس میں 113 پائی۔

TOPPOPULARRECENT