Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کی ٹیم کا دورۂ پاکستان؟

زمبابوے کی ٹیم کا دورۂ پاکستان؟

اسلام آباد ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے عوامی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی ،پابندی ختم کرنے کیلئے چیف منسٹر پنجاب سے درخواست کی ہے ۔پنجاب حکومت نے جرات کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل کرو ایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین  اسمبلی کی جانب سے سوالات کے جواب میں کیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بہت مشہور ہے ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں اور ہماری ٹیمیں بیرون ملک کھیلنے کیلئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT