Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کی کامیابی خوش آئند:اشون

زمبابوے کی کامیابی خوش آئند:اشون

نئی دہلی۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا کے خلاف زمبابوے کی ونڈے سیریز میں کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہندوستان کے نمبر ایک اسپنر روی چندرن اشون نے کہا کہ یہ کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل میں کوئی بھی کسی کو بھی شکست دے سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ کل افغانستان کی ٹیم کوئی حیران کن نتیجہ فراہم کردے۔اس کامیابی کو کرکٹ کے لئے خوش آئند قراردیتے ہوئے اشون نے مزید کہا کہ یہ کامیابی کھیل کے فروغ کے لئے اہم ہے۔یادرہے کہ ونڈے سیریز میں زمبابوے نے میزبان سری لنکا کو 3-2 سے شکست دی ہے جوکہ مہمان ٹیم کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ہندوستانی ٹیم کے نئے کوچ اور معاون عملہ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اشون نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنی رائے دینے کو زیادہ اہم نہیں سمجھتے اور کوچ کے بدلنے کے بعد بھی ٹیم کو آگے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔اشون دورہ سری لنکا پر بہتر مظاہرہ کے لئے پر عزم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT