Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کے تمام سلیکٹرز برطرف

زمبابوے کے تمام سلیکٹرز برطرف

ماسکو ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ زمبابوے نے تنظیم نو کی بنیاد پر تمام سلیکٹرز کو برطرف کردیا۔ بورڈ سلیکٹرز کے نئے گروپ کا انتخاب کرے گا جو کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان ہملٹن مساکاڈزا کو سلیکشن پینل میں شامل کریں گے۔ والٹرچواگوٹا کو نئے سلیکشن پینل کا ممکنہ کنوینر بنایا جا سکتا ہے۔ مالی خسارے کے باعث کئی افراد کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ موجودہ ملازمین کی تنخواہیں 50 فیصد کم کردی گئی ہیں۔

سری لنکا کو اننگز شکست کا خطرہ
ہیڈنگلے۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں سری لنکائی ٹیم کو اننگز شکست کا خطرہ ہے کیونکہ پہلی اننگز میں 91 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری اننگز میں وہ 77/2 پر جدوجہد کررہی ہے۔ تادم تحریر بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور وکٹ پر کسل منڈیس (47) اور دنیش چنڈی مل (7) موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے جیمس اینڈرسن نے ہی دونوں وکٹیں حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT