Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / زمبابوے کے فاسٹ باؤلر ویٹوری کاایکشن مشکوک

زمبابوے کے فاسٹ باؤلر ویٹوری کاایکشن مشکوک

دبئی /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے زمبابوے کے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا۔زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائرز نے برائن ویٹوری کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ زمبابوے ٹیم انتظامیہ کے حوالے کردی۔کھلنا میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے ہرا دیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویٹوری کے باؤلنگ ایکشن کا قواعد کے مطابق جائزہ لیا جائے گا، انھیں دو ہفتوں کے اندر اندر ٹیسٹ کے عمل سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اس دوران وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ جاری رکھ سکیں گے۔25 سالہ برائن ویٹوری نے 4 اگست 2011 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک وہ چار ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی نے نیدر لینڈ کے فاسٹ باؤلر احسان ملک کے باؤلنگ ایکشن کو اصلاح کے بعد قانونی قرار دیتے ہوئے دوبارہ باؤلنگ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔احسان ملک کے باولنگ ایکشن کو گزشتہ سال جولائی میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میچوں کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے مشکوک باؤلنگ ایکشن رکھنے والے اسپنرز کے خلاف سخت کارروائی میں مایہ ناز اسپنر سعید اجمل اور سنیل نرائن سمیت کئی اسپنرز زد میں آئے تھے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں بنگلہ دیش کے الامین حسین کو 2014 اور نیدرلینڈ کے احسان ملک کے باؤلنگ ایکشن کو 2015 میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT