Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / زمینات سے محروم افراد کے لیے بہترین سہولیات

زمینات سے محروم افراد کے لیے بہترین سہولیات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آوٹر رنگ روڈ کی تعمیر کی وجہ سے زمینات سے محروم کسانوں کے خوابوں کا پراجکٹ کو ہیڈ لے آوٹ کو آخر کار منظوری مل چکی ہے ۔ اس لے آوٹ میں بنیادی سہولیات جیسے پینے کا پانی ، ڈرینج سسٹم ، بجلی سپلائی ، سڑکیں وغیرہ کی تعمیر کے لیے حیدرآباد گروتھ کاریڈار لمٹیڈ بورڈ نے منظوری دیدی ہے ان تمام کاموں کو ترتیب دئیے جانے کے باوجود بورڈ کی منظوری کے انتظار میں تاخیر ہوئی اور اب بورڈ کی منظوری مل جانے کی وجہ سے آوٹر رنگ روڈ کے عہدیداران نے ٹنڈرس طلب کرنے کے انتظامات کررہے ہیں اور آئندہ دو تین دنوں میں ٹنڈرس طلب کیے جائیں گے ۔ شہر کے مضافاتی علاقے حیات نگر منڈل کے کوہیڈ علاقے کے سروے نمبر 507 میں 100 ایکڑ اراضی پر مستقل لے آوٹ تیار کیا گیا ہے اور 1110 زمین سے محروم افراد کے لیے پلاٹس مختص کئے گئے تھے مگر مختص زمین پر جھاڑیاں اور پتھر ہونے کی وجہ سے کسانوں نے لے آوٹ کی صفائی کا مطالبہ کیا تھا اس مناسبت سے کو ہیڈ نے لے آوٹ کی ترقی کے لیے درکار تمام اقدامات کئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT