Thursday , August 17 2017
Home / بچوں کا صفحہ / زمین کی پلیٹیں کھسک رہی ہیں…!

زمین کی پلیٹیں کھسک رہی ہیں…!

پیارے بچو !  زلزلہ آنے کی کیا وجہ ہے؟ ۔ ہمالیہ کا یہ وہ علاقہ ہے جہاں زلزلے کا برابر اندیشہ رہتا ہے۔ دراصل ہماری زمین چھ سات بڑی پلیٹوں کے ملنے کی جگہ ہے۔ یوریشین پلیٹ اور ہندوستانی پلیٹ جب آپس میں ٹکراتی ہیں تو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیںان میں بھی یوریشن یا تبتی پلیٹ مستحکم ہے جب کہ ہندوستانی پلیٹ ہر سال پانچ سینٹی میٹر کی رفتار سے شمال کی طرف کھسک رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب متحرک ہندوستانی پلیٹ یوریشین پلیٹ سے ٹکراتی ہیں تو ہمالیہ کے پورے جنوبی خطوں میں زوردار لرزہ آتا ہے۔
اس کے علاوہ جب زمین کے اندر لاوا کا رابطہ پانی سے ہوتا ہے تو اس میں بھاپ بنتی ہے اور چونکہ بھاپ زیادہ جگہ گھیرتی ہے اس لئے وہ باہر آنے کے لئے جدوجہد کرتی ہے جس کی وجہ سے بھی زمین میں لرزہ آتا ہے۔ لیکن یہ زیادہ تر جوالا مکھی والے علاقوں میں ہوتا ہے۔ ہندوستان میں زیادہ تر زلزلے انہی  علاقوں میں ہی آتے ہیں۔ زلزلے کے پیش نظر ہمالیائی علاقہ دنیا کے اندر سب سے زیادہ جن دو علاقوں میں زلزلہ آنے کا اندیشہ رہتا ہے ان میں سے دوسرا ہے۔ پہلا سرکم پیسفک پلیٹ ہے ……… پورے بحراعظم اور اس کے مضافات کے علاوں میں پھیلا ہوا ہے۔ اس علاقہ میں آنے والے زلزلوں کے 65فیصد زلزلے آتے ہیں۔ دوسرا علاقہ ہمالیائی بالائی پلیٹ ہے جو یورپ کے آپس پہاڑ، بحر اعظم ہندوکش کی پہاڑیوں سے لے کر ہمالیہ پہاڑ ہوتے ہوئے میانمار اور انڈونیشیا تک چلا گیا ہے۔ اس علاقے میں دنیا کا دس فیصد زلزلہ آتا ہے بقیہ پانچ فیصد زلزلہ جاتی علاقوں میں دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ہندوستان میں سب سے زیادہ جن علاقوں میں زلزلے کا اندیشہ بنا رہتا ہے ان میں چمولی ، گڑھوال، کماؤں کا علاقہ ہے کیونکہ ہندوستانی پلیٹ جو شمال کی طرف کھسک کر تختی پلیٹ سے ٹکرارہی ہے اس کا مرکزی علاقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں زلزلے چھوٹے  بہت آتے ہیں۔بڑے زلزلے کے بعد بھی اکثر اس علاقہ کی اندرونی ساخت پھسلتی ہے۔ نیچے چٹانیں چور چور ہوتی ہیں جب ایک مرکز پر گرنے کیلئے  ……؟؟

TOPPOPULARRECENT