Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / زنانہ لباس میں فرار شخص کی اوٹ پٹانگ باتیں

زنانہ لباس میں فرار شخص کی اوٹ پٹانگ باتیں

رام دیو پر اترپردیش کے وزیر ، اعظم خاں کا طنزیہ ریمارک
رامپور ( اترپردیش ) ۔ 5 ۔ اپریل : (سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے وزیر شہری ترقیات محمد اعظم خاں نے آج بھارت ماتا کی جئے نعرہ سے متعلق متنازعہ ریمارک پر یوگا گرو رام دیو سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے اور اسے شدت پسندانہ جذبات کا مظہر قرار دیا ۔ جب کہ رام دیو نے یہ ریمارک کیا کہ قانون اور دستور کا احترام کرتے ہیں ورنہ بھارت ماتا کی جئے کہنے سے انکار پر لاکھوں افراد کا سر قلم کردیتے ۔ رام دیو کو ایک ویدیہ ( ایورویدک ڈاکٹر ) قرار دیتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے رام لیلہ میدان ( دہلی ) سے خاتون کا لباس پہن کر فرار ہوگیا تھا ۔ مخالفین کے سر قلم کردینے کی بات کیسے کرسکتا ہے ۔ وہ ، جون 2011 میں رام لیلہ میدان پر رام دیو کی ریالی کو پولیس کی جانب سے درہم برہم کردینے کا تذکرہ کررہے تھے ۔ مسٹر اعظم خاں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایجنڈہ کے مطابق رام دیو حالات کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT