Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زندگی کے ہر شعبہ کیلئے تعلیم ضروری

زندگی کے ہر شعبہ کیلئے تعلیم ضروری

سرپور ٹاون یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم میں 30 ستمبر کے روز ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن کی جانب سے اردو میڈیم لڑکے اور لڑکیوں میں مفت میں نوٹ بکس اور قلم اور پنسل کی تقسیم کرنے کی غرض سے خصوصی اجلاس کا ہاتمام کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش ، گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم اسکول منیجمنٹ کمیٹی چیرپرسن محترمہ راحت بشیر حسین اور سی آر پی سنتوش کمار نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن ، عزیز خان ، پروین بیگم ، تلگو مضمون ٹیچرس اور دوسرے ٹیچرس بھی موجود تھے ۔ اجلاس کی کارروائی عزیز خان نے چلائی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش نے کہا کہ تعلیم زندگی کے ہر شعبہ میں کام آتی ہیں ۔ اس لئے تعلیم خوب محنت کے ذریعہ حاصل کرنا ہوگا ۔ کیونکہ تلعیم کے بغیر انسان ادھورا ہے ۔ اگر ہمارے پاس تعلیمی قابلیت رہی تو زندگی کے تمام شعبہ میں کامیابی ممکن ہیں ۔ اس لئے خوب پڑھ لکھ کر عہدوں پر فائض ہونیکا اردو میڈیم طالب علموں کو مشورہ دیا ۔ بعد ازاں ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن کی جانب سے لائے گئے نوٹ بکس کو منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش ، اسکول منیجمنٹ کمیٹی چیرپرسن ، راحت شبیر حسین ، اردو ہیڈ ماسٹر عطاء الرحمن کے ہاتھوں اردو میڈیم طالب علموں میں نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT