Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب،آج باغ عامہ میں ادبی اجلاس

زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب،آج باغ عامہ میں ادبی اجلاس

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب کا آغاز آج مزاحیہ ادبی اجلاس سے ہوگا ۔ اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم میں آج شام 6 بجے منعقد ہونے والے اس مزاحیہ ادبی اجلاس کی صدارت پدم شری مجتبیٰ حسین کریں گے ۔ نصرت ظہیر ( دہلی ) ، مصطفی شہاب ( لندن ) ، پروفیسر ایس اے شکور ناظم معتمد اردو اکیڈیمی تلنگانہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ملکی ، سماجی ، معاشرتی اور بالخصوص کرنسی جیسے موضوعات پر ملک کے اور حیدرآباد کے مزاح نگار فیاض احمد فیضی ( ممبئی ) ، ڈاکٹر فرزانہ فرح ( بھٹکل ) ، مسرور شاہجہاں پوری ( لکھنو ) ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ( جدہ ) ، سید امتیاز الدین ، ڈاکٹر ممتاز مہدی اور ڈاکٹر رفیعہ نوشین اپنی پر مزاح تحریریں پیش کریں گے ۔ سید امتیاز الدین ناظم اجلاس ہیں ۔ جی اے نورانی معتمد عمومی زندہ دلان حیدرآباد کے بموجب اس موقع پر سوونیر کی رسم رونمائی بھی انجام پائے گی ۔ کنوینر سید امتیاز الدین نے اس اجلاس میں مداحان طنز و مزاح سے کثیر تعداد میں شریک ہونے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT