Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / زندہ دلان حیدرآباد کی کل محفل طنز و مزاح

زندہ دلان حیدرآباد کی کل محفل طنز و مزاح

دو روزہ سالانہ تقاریب ، سرکردہ شعراء اور شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب کے ضمن میں عاشقان طنز و مزاح کے لیے دو روزہ تقاریب کا پہلا پروگرام 9 اکٹوبر کو 6-30 بجے شام اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ میں ملک کے ممتاز مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی جناب محمد شفیق الزماں آئی اے ایس ہوں گے ۔ معروف مزاح نگار ڈاکٹر فرزانہ فرح ، الیاس صدیقی ، مسرور شاہجہاں پوری ، ڈاکٹر سید عباس متقی ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، سید امتیاز الدین اور حمید عادل اپنی پر مغز تخلیقات پیش کریں گے ۔ سید امتیاز الدین ناظم جلسہ ہیں ۔ جب کہ دوسرے دن یعنی 10 اکٹوبر کو 8 بجے شب للت کلاتھورانم باغ عامہ میں کل ہند مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مہمان خصوصی اور پروفیسر ایس اے شکور ناظم و معتمد تلنگانہ اردو اکیڈیمی مہمان اعزازی ہوں گے ۔ کچھ دیر کے لیے سہی رنج و غم کے ماحول سے دور لیجانے کے لیے طنز و مزاح کے مشہور شعراء کرام سنیل کمار تنگ ، مختار یوسفی ، کلیم ثمر بدایونی ، مسرور شاہجہاں پوری ، زینت احسان قریشی ، نشتر امروہی ، تمیز احمد پرواز ، بے دھڑک مدراسی ، شیخ نظامی ، چچاپالموری ، اقبال شانہ ، ٹیپکل جگتیالی ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، شاہد عدیلی ، فرید سحر ، سردار اثر ، ڈاکٹر معین امربمبو ، وحید پاشاہ قادری ، نریندر رائے اور نجیب احمد نجیب کو مدعو کیا گیا ہے ۔ فیروز رشید ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔ کنوینرس ڈاکٹر ممتاز مہدی ، شاہد عدیلی نے تمام ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT