Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / زونل سسٹم کی برخاستگی کا خیرمقدم : گوپال ریڈی

زونل سسٹم کی برخاستگی کا خیرمقدم : گوپال ریڈی

حیدرآباد۔یکم جولائی(سیاست نیوز) صدر تلنگانہ ایمپلائز اسوسیشن گوپال ریڈی نے زونل سسٹم کی برخواستگی کے متعلق حکومت تلنگانہ کے فیصلے کاخیرمقدم کیااور کہاکہ ریاست کے تمام 31اضلاع سے اسوسیشن میںشامل دیگر ذیلی تنظیموںکے سربراہان سے مشاورت کے بعد ایک تجویزی مواد تیار کیاجائے گا جو چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کو نمائندگی کے طور پر پیش کیاجائے گا۔آج یہاں ٹی ای اے دفتر میںمنعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوپال ریڈی نے کہاکہ زونل سسٹم کی برخواستگی سے بے روزگاری کی سطح میںکمی آئے گی۔ انہوںنے مزیدکہاکہ پہلے نو اور اب ریاست تلنگانہ میں31اضلاع ہیںجہاں پر انتظامی امور کے لئے نئے تقررات میں زونل سسٹم کی برخواستگی کا فیصلہ کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آج کی گول میز کانفرنس میںتمام ذیلی تنظیموں سے حاصل تجاویز پر مشتمل ایک قرارداد تیار کی جائے گی جس کو چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو کے حوالے کیاجائے گااور ہمیںیقین ہے کہ مذکورہ قرارداد زونل سسٹم کے ذریعہ تلنگانہ سے بے روزگاری کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔اسٹیٹ جنرل سکریٹری سمپت کمار‘ اسٹیٹ سکریٹری جی نرملا کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروفیسر میکانیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج کا کارنامہ
حیدرآباد ۔ یکم جولائی (راست) ڈاکٹر سید مجاہد حسینی، پروفیسر میکانیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج کو باوقار ادارہ ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، شین ذین (ہانگ کانگ) نے گرمائی تعطیلات میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کیلئے منتخب کیا۔ ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا شمار دنیا بھر کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ موصوف نے وہاں ایرو اسپیس راکٹ ٹیکنالوجی میں لو ٹمپریچر سولڈرس پر ریسرچ انجام دی اور اُن کا یہ مقالہ انسٹی ٹیوٹ کے جرنل میں اشاعت کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف علی، پرنسپل کالج نے موصوف کو اس اعزاز کیلئے مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT