Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / زو پارک سے ریچھ پنجرہ توڑ کر باہر نکل گیا ‘ عوام میں سنسنی

زو پارک سے ریچھ پنجرہ توڑ کر باہر نکل گیا ‘ عوام میں سنسنی

حیدرآباد۔18اپریل ( سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک سے آج 10بجے شب ایک ریچھ پنجرہ توڑ کر بھاگ گیاجس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریچھ نے پنجرے کی جالی کو توڑ کر سمر ہاؤز علاقہ میں داخل ہوگیا اور مقامی عوام اسے دیکھ کرخوفزدہ ہوگئے اور اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ نہروزوالوجیکل پارک کیوریٹر سبھدرا دیوی اور دیگر عہدیداران فوراً وہاں پہنچ گئے اور ریچھ کو پکڑنے کیلئے کوششیں شروع کردی ۔ زو حکام نے ریچھ کو تین بیہوشی کے انجکشنس بھی فائر کئے لیکن گھنے بالوں کے سبب ریچھ پر اس کا اثر نہیں ہوا اور جسم میں انجکشن پیوست نہ ہوسکا ۔ رات دیر گئے تک ریچھ کو پکڑنے کی کوشش جاری تھی ۔

TOPPOPULARRECENT