Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / زو پارک کے داخلہ ٹکٹس کی عنقریب آن لائن فروخت

زو پارک کے داخلہ ٹکٹس کی عنقریب آن لائن فروخت

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں داخلے کے لئے ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جائیں گے۔ اس کے لئے تیاریاں ہورہی ہیں۔ اگر کوئی کاؤنٹر پر داخلہ ٹکٹ خریدے تو اسے بڑوں کے لئے فی کس 30 روپئے اور بچوں کے لئے فی کس 15 روپئے دینے ہوں گے۔ آن لائن سسٹم پر داخلہ ٹکٹ ترتیب وار 33 روپئے اور 18 روپئے فروخت ہوں گے۔ بہرحال ذرائع نے کہاکہ ویب سائٹ پر بہت سی غلطیوں کا احتمال رہتا ہے جس سے زو پارک کی بدنامی ہوگی لیکن کرنسی کے جاریہ بحران میں آن لائن داخلہ ٹکٹس کی فروخت زو کے شائقین کے لئے سہولت بخش ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT