Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / زچگی خانہ نیا پل میں نومولود بچی تبدیل ہوجانے کا الزام، مقدمہ درج

زچگی خانہ نیا پل میں نومولود بچی تبدیل ہوجانے کا الزام، مقدمہ درج

حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج میں نومولود لڑکیوں کی تبدیلی کا واقعہ پھر ایک بار منظر عام پر آیا ہے۔ کشن باغ کی ساکن تہمینہ سلطانہ نے چارمینار پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا کہ 12 اپریل کو سرکاری زچگی خانہ پیٹلہ برج میں انہیں لڑکی تولد ہوئی تھی اور اسی وارڈ میں کالی قبر کی ساکن یادماں کو بھی لڑکی تولد ہوئی تھی۔ زچگی کے بعد ہی اپنی بچی بدل جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے دواخانہ انتظامیہ کو واقف کروایا تھا۔ تہمینہ سلطانہ نے لڑکی بدل جانے کا شبہ کو تقویت مل جانے پر پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس چارمینار نے دواخانہ انتظامیہ کے خلاف دھوکہ دہی اور لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ دونوں زچاؤں اور نومولود بچیوں کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ فارنسک لیاب کو رپورٹ کیلئے روانہ کیا گیا۔ پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT