Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / زہریلی دوا کے استعمال سے خاتون کی خودکشی

زہریلی دوا کے استعمال سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ شیخ جانی بی جو عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ کے ساکن جمال الدین کی بیوی تھی ۔ جمال الدین پیشہ سے آر ٹی سی کا کنڈکٹر بتایا گیا ہے ۔ شیخ جانی بی کی صحت گذشتہ چند عرصہ سے خراب تھی اور یہ خاتون صحت کی مسلسل ناسازی سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ پولیس تکارام گیٹ کے مطابق بنیا نامی خاتون کا اسکے شوہر سرینو نے مبینہ قتل کردیا ۔ اس خصوص میں قتل کی اطلاع پاکر اے سی پی گوپال پورم نے حالات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن سرینو نے اپنی بیوی سبیتا کا بے رحمانہ انداز سے قتل کردیا ۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور کل رات بھی جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT