Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / زہریلی دوا کے استعمال کے ذریعہ خودکشی

زہریلی دوا کے استعمال کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں مقروض شخص کی ہراسانی کا شکار ایک مجبور شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 63 سالہ وینکٹ راما راؤ جو بوڑاپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک شخص کو قرض دیا تھا ۔ تاہم وہ قرض کی رقم ادا کرنے میں ناکام تھا ۔ قرض کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اس نے اراضی متوفی شخص ے نام رجسٹرڈ کروادی تھی ۔ راما راؤ کو جب پتہ چلاکہ جس اراضی کا اس کے نام رجسٹریشن ہوا ہے وہ پہلے سے ہی دو افراد کے نام پر رجسٹرڈ کروائی گئی ہے ۔ اس بات سے دلبرداشتہ راما راؤ نے 11 اگست کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT