Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / زہریلی مٹھائی کھاکر 14 افراد ہلاک

زہریلی مٹھائی کھاکر 14 افراد ہلاک

لاہور۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں زہریلی مٹھائی کھا کر 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ مٹھائی لیاہ ڈسٹرکٹ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان سے لائی گئی تھی جو یہاں سے 325 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جو ایک بچے کی سالگرہ تقریب میں تقسیم کی گئی تھی۔ مٹھائی ایک ہی خاندان کے سات افراد کو سربراہ کی گئی۔ مٹھائی کھانے کے فوری بعد ان کی صحت بگڑ گئی اور انہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔

 

القاعدہ کو مالیہ فراہم کرنے والا پاکستان میں گرفتار
کراچی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پولیس نے آج القاعدہ کو مالیہ فراہم کرنے والے عبدالرحمن عرف عبدالرحمن سندھی کو کراچی میں گرفتار کرلیا۔ اسے اقوام متحدہ نے اپنی 2012ء کی تحدیدات کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے کیونکہ اس پر القاعدہ کو مالیہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس فہرست میں جن افراد کے نام ہیں ان کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں۔ ان کے سفر کرنے اور ہتھیار خریدنے پر امتناع عائد ہے۔

TOPPOPULARRECENT