Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / زیادہ تر ملازمین ان کی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں،حیدرآبادی فرم کے سروے میں انکشاف

زیادہ تر ملازمین ان کی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں،حیدرآبادی فرم کے سروے میں انکشاف

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( ایجنسیز ) : زیادہ تر ملازمین ان کی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں اور وہ تنخواہ کے اسٹرکچر سے خوش نہیں ہیں ۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریبا 70 فیصد ملازمین ان کی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں کیوں کہ یہ مارکٹ معیارات کے مطابق نہیں ہیں ۔ حیدرآباد کے ینڈ ٹو ینڈ آن لائن رکروٹمنٹ اینڈ کیرئیر سلیوشنس پورٹل wisdomjobs.com نے تنخواہوں پر ملازمین کے اطمینان پر اس کے سروے میں جو بات معلوم ہوئی ہے اسے جاری کیا ہے ۔ اس کے مطابق تقریبا 53 فیصد ملازمین کا یہ احساس ہے کہ ان کی تنخواہ کا فکسڈ کامپونینٹ بہت اہم جز ہوتا ہے اور تقریبا 80 فیصد ملازمین تنخواہ کو ایک معین کرنے والے جز کے طور پر دیکھتے ہیں ایک نیا جاب حاصل کرنے کے لیے ۔ 45 فیصد ملازمین یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں ان کی ساتھیوں کے مقابل کم تنخواہ حاصل ہورہی ہے جب کہ وہ ایک ساتھ ہی کام شروع کئے تھے اور وہ ان کے ہم رتبہ ہیں ۔ گھر سے کام کے آپشن میں طمانیت زیادہ ہے جو 55 فیصد ہے ۔ شعبہ واری تنخواہ پر طمانیت کی سطح کچھ اس طرح ہے آئی ٹی 65 فیصد ، میڈیا اینڈ انٹرٹنمنٹ 58 فیصد ، بی ایف ایس آئی 53 فیصد ، انفراسٹرکچر 52 فیصد ، ہیلت کیر 50 فیصد ، ٹیلی کام 50 فیصد ، ریٹیل 48 فیصد ، لاجسٹکس 48 فیصد ، تعلیم 40 فیصد ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT