Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیرالتواء مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور

زیرالتواء مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی پر زور

نلگنڈہ میں سیول کورٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے جج سی ایچ کودنڈارام کا خطاب
نلگنڈہ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیر دوران مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے مختلف مقامات پر عدالتوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عوام میں قانون سے متعلق اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ جج و نلگنڈہ انچارج پرفٹولیو جج مسٹر سی ایچ کودنڈا رام نے آج ضلع نلگنڈہ کے نڈمانور منڈل مستقر پر جونئیر سیول کورٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہججس دن میں 16 گھنٹے کام کرنے کے باوجود عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا انبار لگا ہوا ہے ۔ ان مقدمات کی جلد یکسوئی کیلئے مزید عدالتوں کے قیام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زیر التواء مقدمات کی یکسوئی میں وکلاء کے تعاون کو بھی ناگزیر قرار دیا ۔ ہائی کورٹ جج نے وکلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عدالتوں کے وقت کو ضائع کئے بغیر مقدمات کی سنوائی میں مکمل تعاون و اشتراک کریں اور بار بار مقدمات پر التواء حاصل کرنے سے گریز کریں ۔ ہائی کورٹ جج مسٹر راج شیکھر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے نیڈمانور میں عدالت کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ یہاں پر عدالت کے قیام سے نیڈ مانور منڈل کے علاوہ دیگر تین منڈلوں کی عوام کو جو اپنے مقدمات کی سنوائی کیلئے مریال گوڑہ کورٹ کو حاضر ہوا کرتے تھے کہ راحت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے جونئیر وکلاء پر زور دیا کہ وہ قانون پر عبور حاصل کرنے کتب کا مطالبہ کریں ۔ بصورت دیگر ان کو عوام میں نمایاں مقام حاصل نہیں ہوگا ۔ صرف دولت کے حصول کیلئے خدمات انجام دینے کے بجائے مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے اپنی توانائی سرف کریں ۔ انہوں نے بیرون ملک خدمات انجام دینے والے قابل افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے ہی ملک میں قابلیت کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو نمایاں مقام دلائیں ۔ مسٹر خواجہ نظیر الدین اے او ڈسٹرکٹ کی نگرانی میں نیڈمانور عدالت کے حدود میں واقع 1637 زیر دوران مقدمات جو مریال گوڑہ عدالت میں سماعت کی جارہی تھی کو منتقل کیا ۔ عدالت کے حدود میں نیڈمانور ، بالیہ اور ناگرجنا کے پولیس اسٹیشن شامل ہیں ہائی کورٹ ججس کی نلگنڈہ آمد پر گیسٹ ہاوز پر ضلع جج مسٹر کے اے پی سوامی ، ضلع کلکٹر مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی ، ضلع مہتمم پولیس مسٹر وکرم جیت دوگل ، بارکونسل ارکان کے علاوہ وکلاء نے خیرمقدم کیا ۔ عدالت کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے قبل مختلف مذاہب کے پیشواؤں بالخصوص جناب مفتی سید امان اللہ خان نے شرکت کی اور مفتی صاحب نے دعاء کی ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی ٹی آر ایس انچارج ایل نرسمہا اور مقامی عوام منتخبہ نمائندوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT