Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / زیرجامے اور موزے (پاتابے) چرانے والی بلی

زیرجامے اور موزے (پاتابے) چرانے والی بلی

آکلینڈ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ایک ’چور بلی‘ کافی عرصے سے مردوں کے زیر جامہ اور موزے چوری کر رہی ہے۔ یہ واردات وہ رات کے وقت کرتی ہے۔ ہملٹن سٹی میں رہنے والی چھہ سالہ بریجیٹ نامی ٹوکینیز نسل کی بلی گزشتہ دو ماہ میں 11 کے قریب زیر جامے اور 50 کے قریب موزے لاچکی ہے۔ بلی کی مالکن سارہ ناتھن نے اپنے پالتو جانور کے اس انوکھے شوق کو فیس بک پر پوسٹ کیا ہے، جسے تقریباً 500 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ سارہ اس پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ یہ بات اب حد سے بڑھتی جارہی ہے۔ ان لوگوں کو اپنا سامان اس طرح اچانک غائب ہونے سے یقیناً تکلیف ہوتی ہوگی۔ سارہ ناتھن نے بتایا کہ ان کواس بات احساس اس وقت ہوا جب ان کو اپنے کپڑے دھوتے وقت ’عجیب طرح‘ کے زیر جامہ ملنے شروع ہوئے۔ ‘وہ انڈر ویئر گھر میں کسی کے بھی نہیں تھے۔ اور ایک دن جب بریجیٹ اپنے منہ میں ایک موزا دبائے ہوئے ہمارے گھر کے لاؤنج میں داخل ہوئی تو یہ معمہ حل ہوا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ بریجیٹ کا شکار آس پاس کے فلیٹوں میں رہنے والے بد قسمت افراد ہی ہوں گے۔ سارہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان چیزوں کے متعلق سڑک پر پمفلٹس بھی بانٹنے شروع کردیے ہیں۔ سارہ کہتی ہیں کہ نیوزی لینڈ میں بلیوں کو گھروں کے اندر بند رکھنے کا رواج نہیں ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ بریجیٹ پرندوں اور دیگر جانوروں کا شکار نہیں کرتی، اس لیے ہم نے اس کو اندر رکھنا ضروری نہیں سمجھا اور پڑوسیوں کا سلوک بھی اس کے ساتھ بہت اچھاہے لیکن ہم جلد ہی شہر سے دور مضافاتی علاقے میں منتقل ہورہے ہیں، جہاں بد قسمتی سے بریجیٹ کو یہ شوق پورا کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT