Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / زیرحراست پاکستانی عسکریت پسند سے این آئی اے کے سربراہ کی تفتیش

زیرحراست پاکستانی عسکریت پسند سے این آئی اے کے سربراہ کی تفتیش

جموں۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے کے سربراہ شرد کمار آج بذریعہ طیارہ جموں پہونچے تاکہ لشکر طیبہ کے پاکستانی عسکریت پسند محمد نوید یعقوب سے تفتیش کرسکیں جنہیں بی ایس ایف نے گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا تھا۔ 11:30 بجے دن یہاں پہونچنے کے بعد شرد کمار راست مشترکہ تفتیشی مرکز میرا صاحب پہونچے جو شہر کے مضافات میں ہے اور عسکریت پسند سے تفتیش کی۔ اخباری نمائندوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حقائق کو یقینی بنانے اور مقدمہ کا شخصی طور پر جائزہ لینے یہاں آئے ہیں۔ این آئی اے اور ریاستی پولیس مشترکہ طور پر تفتیش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT