Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / زیردریافت قیدیوں کو رائے دہی کی اجازت دینے کا منصوبہ نہیں

زیردریافت قیدیوں کو رائے دہی کی اجازت دینے کا منصوبہ نہیں

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کے ذریعہ زیردریافت قیدیوں کو رائے دہی کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے آج لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اس مقصد کے لئے عوامی نمائندگان ایکٹ میں ترمیم کا کوئی منصوبہ نہیںرکھتی۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا حکومت زیردریافت قیدیوں کو رائے دہی کا حق دینے کے لئے عوامی نمائندگان ایکٹ میں ترمیم کی تجویز رکھتی ہے تو سدانند گوڑا نے جواب میں کہاکہ ’’نہیں میڈم‘‘ ۔ اُنھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے متعدد مرتبہ اس ایکٹ کی دفعہ 62 کی ذیلی دفعہ 5 کے جواز کوبرقرار رکھا ہے جس کے تحت زیردریافت قیدیوں کے رائے دہی میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

TOPPOPULARRECENT