Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / زیرہ پاؤڈر میں ممبئی جھاڑو‘ کالی مرچی میں پپائی کے بیج ‘خشخش میں روا کی ملاوٹ

زیرہ پاؤڈر میں ممبئی جھاڑو‘ کالی مرچی میں پپائی کے بیج ‘خشخش میں روا کی ملاوٹ

حیدرآباد۔16نومبر ( سیاست نیوز)  منشیات کی اسمگلنگ ‘ نشیلی ادویات ‘ نشہ کے انجکشن ‘ چرس و گانجہ فروخت کرنے والے یا تو انڈر ورلڈ یا پھر کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ؟ پھر ان کا شمار کس میں کیا جانا چاہیئے جو ضروریات زندگی کی اشیاء زہر گھول کر انہیں بازار میں بڑی شان سے فروخت کررہے ہیں ان کا بھی تعلق کوئی دہشت گرد نٹ ورک یا پھر یہ بھی دہشت گرد ہیں جو انسانی زندگی کو تباہ کررہے ہیں ۔ سٹی پولیس نے شہر میں ایک ایسے ہی ریاکٹ کو بے نقاب کردیا جو گذشتہ تین سالوں سے پولیس کی ناک کے نیچے بڑی شان سے چلایا جارہا تھا ۔ اس ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کے بعد خود پولیس بھی نتائج و وجوہات کو اکٹھا کرتے وقت حیرت کا شکار ہوگئی ۔چونکہ بمبئی جھاڑو سے ( زیرہ ) ‘ پپائی کے بیجوں سے کالی مرچی ‘ ممبئی روا سے خشخش تیار کرتے ہوئے اسے شہر کی سب سے بڑی مارکٹ بیگم بازار میں فروخت کیا جارہا تھا ۔ گذشتہ تین سال سے یہ سرگرمیاں جاری تھیں تاہم پولیس ساؤتھ زون اس ذخیرہ اور سپلائی کردہ سامان کی تفصیلات کو اکٹھا کررہی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ ایک بہت بڑا بین ریاستی ریاکٹ ہے جس کو منظر عام پرلانا ضروری ہے ۔ آج ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ و دیگر نے حسینی علم علاقہ کا دورہ کیا جہاں گذشتہ روز دھاوا کرتے ہوئے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا گیا ‘ پولیس نے اس ٹھکانے سے بڑے پیمانے پر نقلی اشیاء کو ضبط کرلیا اور گرفتار سنجے گپتا سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گپتا کو تین سال قبل ریاست اترپردیش میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد اس نے یہاں اس طرح کا کاروبار شروع کیا ۔

TOPPOPULARRECENT