Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زیر تربیت عہدیداروں کا مطالعاتی دورہ

زیر تربیت عہدیداروں کا مطالعاتی دورہ

مکتھل ۔18نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیول سرویس سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس اور آئی پی ایس زیر تربیت عہدیداران نے مکتھل منڈل کا مطالعاتی دورہ کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں حکومت کے جاری اسکیمات اور عوامی افادیت سے متعلق تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی اے ایس میں زیر تربیت آفیسرس انوشری ‘ مونیکا اور آ:ی بی ایس میں زیر تربیت مسٹر سنتوش اور شیوکمار نے مکتھل منڈل کے موضع رودراسمدرم کا دورہ کرتے ہوئے دیہی عوام سے ملاقات کی اور حکومت کی اسکیمات جیسے وظیفہ برائے پیرانہ سالی اور امدادی وظائف کے علاوہ زرعی اراضیات کی کاشت اور اس کے طریقہ کار نیز تالابوں و کنٹوں کی مرمت اور پانی کے ذخیرہ کیلئے کی جانے والی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ سیول سرویس میںزیر تربیت عہدیداروں کا یہ وفد 19نومبر تک مختلف دیہی علاقوں کا دورہ کرے گا ۔ اس موقع پر سرپنچ رامیشور ریڈی ‘ مسٹر راملو ‘ ایم پی ٹی سی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT