Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / زیر تعمیر عمارت کا سیلر منہدم ، دو خاتون مزدور ہلاک

زیر تعمیر عمارت کا سیلر منہدم ، دو خاتون مزدور ہلاک

چار زخمی ، کمشنر اور مئیر بلدیہ کا دورہ ، کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں آج ایک اور عمارت میں سانحہ پیش آیا ۔ زیر تعمیر عمارت کا سیلر منہدم ہونے سے 2 خاتون مزدور ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین اور مقامی مزدوروں کے مطابق بروقت چوکسی کے سبب 4 مزدور جن میں خاتون بھی شامل ہیں ۔ سیلر کے بیسمنٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ دو خاتون مزدور 22 سالہ بھارتماں ساکن مجید بنڈہ اور 45 سالہ خاتون کشٹماں ملبہ کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کمشنر بلدیہ مسٹر جناردھن ریڈی اور مئیر بلدیہ بی رام موہن نے مادھاپور علاقہ کا دورہ کیا اور راحت کاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ کمشنر نے بلدیہ حکام پر برہمی ظاہر کی اور سخت کارروائی کا اشارہ دیا ۔ مادھاپور پولیس ذرائع کے مطابق بھارتماں اور لکشماں دونوں اپنے ساتھی مزدوروں کے ہمراہ گئے ۔ مزدوری کے کام میں مصروف تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شام کے وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں دو مزدور خواتین کی ہلاکت کے علاوہ دیگر 4 سالہ راجو، پاپیا ہنمنتو اور شانتماں نامی مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ مادھاپور پولیس نے کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT