Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / زیر تعمیر مکان سے گرنے والے شخص کی موت

زیر تعمیر مکان سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز)  زیرتعمیر عمارت سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص کشور بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ کشور پولیس کے مطابق پیشہ سے مزدور تھا اور پی اینڈ ٹی کالونی میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص نرساریڈی کالونی میں ایک زیرتعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
مالی پریشانیوں پر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ اوشا جو ودیک نگر علاقہ کے ساکن راجندر کی بیوی تھی اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT