Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے کیاچمنٹس بنانے کا مشورہ

زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے کیاچمنٹس بنانے کا مشورہ

پدماوتی نگر میں محترمہ صبیحہ بیگم کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بارش کے پانی کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کے لیے گھر گھر پانی جمع کرنے اور چھوٹے چھوٹے کیاچمنٹ بنائیں تاکہ بارش کا پانی اس میں جمع ہوسکے ۔ اللہ پور بلدی ڈیویژن کارپوریٹر محترمہ صبیحہ بیگم پدماوتی نگر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حالت ڈرین کو تبدیل کرتے ہوئے نئی لائن ڈالی جائے گی ۔ اس کے علاوہ برقی پول جو ناکارہ ہوچکے ہیں اس کو تبدیل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر عوام نے پینے کے پانی کی سربراہی کو موثر بنانے کے لیے کہا کہ اور سیوریج لائن ابلنے کی شکایت کی اس موقع پر مسٹر غوث الدین مسٹر شفیع اسمعیل مسٹر جاوید اور دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT